مفت آٹا فراہمی 22مارچ

57لاکھ 60ہزار گھرانوں کو مفت آٹافراہمی 22مارچ سے شرو ع ہوگی

ویب ڈیسک:محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹا فراہمی کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے 57لاکھ 60ہزارگھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیاجائیگا محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل میونسپل آفیسرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، ڈائریکٹر فوڈ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز بلدیات اور یوٹیلیٹی سٹورکے صوبائی سربراہ کو رمضان مفت آٹا سکیم کے سلسلے میں جاری ارسال مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک فلور ملوں کو گندم مفت جاری کرے
گا گندم کی ریلیز اور پیسنے کا باقی طریقہ کار فلور مل ریلیز پالیسی 2022-23کے تحت جاری رہے گا 57لاکھ 60ہزار گھرانوں کو 10کلو کے آٹے کے تین بیگ فراہم کئے جائیںگے جس کیلئے 2لاکھ 47ہزار 500میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائیگی فلور ملز کو ادائیگی ان کے اکائونٹس میں کی جائیگی ڈیلروں ، یوٹیلیٹی سٹورز کے منافع کے مارجن کی نقل و حمل کی لاگت، لوڈنگ اور ان لوڈنگ چارجز 10کلو کے تھیلے پر 20روپے ادائیگی فلور ملز کرے گی ،اسے پنجاب کے برابر پیسنے کے چارجز میں شامل کیا گیا ہے
اگر ضرورت ہو تو فلور ملوں کو آٹا تقسیم کرنے اور منظور شدہ درخواست پر ڈیٹا کی گنتی کے لیے مطلوبہ تعداد میں کارکن فراہم کیے جائیں گے۔ مفت آٹا صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کو ہی فراہم کیاجائیگا فلور ملز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اعدادوشمار کے تحت منظور شدہ ایپ کے ذریعے عام لوگوں کو 10 کلو ارٹا بیگ مفت فراہم کریں گی۔ ڈپٹی کمشنر اپنے نمائندوں کو پوائنٹس سمیت تمام آئوٹ لیٹس پر تعینات کرے گا۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے مخصوص پوائنٹس پر عام لوگوں کو سپلائی کرنے کے لیے متعلقہ فلور ملز سے اینا کے لیے تحصیل اور ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کی سطح پر مخصوص پوائنٹس نامزد کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف