ویمن سپر لیگ

ویمن سپر لیگ، چیلسی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

خواتین کے فٹ بال ویمن سپر لیگ کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ چیلسی کی ٹیم نے 14 میں سے 12 میچ جیتے ہیں، ایک میچ ڈرا ہوا جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی۔ ان میچز میں چیلسی نے 39 گول سکور ئے ہیں جبکہ ان کے خلاف 12 گول ہوئے ہیں اور گول ڈیفرنس 27 ہے جس کے بعد چیلسی 37 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے دونوں نے 15،15 میچز کھیلے ہیں 11،11 جیتے ہیں اور 2،2 میچ ہارے اور 2،2 ڈرا کئے ہیں۔ دونوں کے 35،35 پوائنٹس ہیں۔ تاہم مانچسٹر یونائیٹڈ نے ان میچز میں 38 گول کئے ہیں اور ان کے خلاف 9 گول کئے گئے ہیں گول ڈیفرنس 29 ہے جس کی بنا پر مانچسٹر یونائیٹڈ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب مانچسٹر سٹی نے 32 گول کئے ہیں جبکہ ان کے خلاف 14 گول ہوئے ہیں گول ڈیفرنس 18 ہے جس کی وجہ سے مانچسٹر سٹی پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی