نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، کئی کیوی کھلاڑی دستیاب نہیں ہونگے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اگلے ماہ پاکستان کے دورے پر آرہی ہے اور اس دونوں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ تاہم انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے باعث دو سابق کپتانوں کین ولیمسن اور ٹم سادی سمیت کئی ایک کھلاڑی کیوی سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان 14 اپریل سے شروع ہو گا جو 7 مئی تک جاری رہے گا۔ تاہم کئی کیوی کھلاڑی 31 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کے 16ویں ایڈیشن میں شرکت کے باعث قومی ٹیم میں شامل نہیں ہونگے۔ جن میں کین ولیمسن رائل چیلنجرز بنگلور، لوکی فرگوسن کولکتہ نائٹ رائیڈرز، گلین فلپس سن رائزرز حیدرآباد، کائل جیمیسن چنائے سپر کنگز اور ٹرینٹ بولٹ راجھستان رائلز کا حصہ ہونگے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست