رخسانہ بیگم

شناخت کی تلاش سب سے مشکل چیلنج تھا، رخسانہ بیگم

موئے تھائی کی سابق عالمی چیمپئن برطانوی نژاد بنگلہ دیشی کھلاڑی رخسانہ بیگم کا کہنا ہے کہ اپنی شناخت کی تلاش میرے لئے سب سے بڑا چیلنج رہا۔ موئے تھائی سے باکسنگ کے کفیل کی طرف آنے والی کھلاڑی باکسنگ کے انٹرنیشنل فلائی ویٹ ٹائٹل کی تیاری کر رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں رخسانہ بیگم کا کہنا تھا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا، بیک وقت برطانیہ اور بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنا بھی ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین اور خاندان بہت زیادہ پرجوش ہیں کہ اس بار میں اپنے ملک میں ان کے سامنے کھیلنے اور انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرنے جا رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں رخسانہ بیگم کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر جگہ کسی نہ کسی صورت میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ان مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں بہت ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان