آرمی چیف کا احترام

آرمی چیف کا احترام کرتے ہیں، ہم نے کوئی مہم نہیں چلائی، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایسی نہج پر ہے جہاں آپ لسانی فتنہ برداشت نہیں کر سکتے،ہم آرمی چیف کا احترام کرتے ہیں، ہم نے آرمی چیف کیخلاف کوئی مہم نہیں چلائی اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اس وقت ایسی نہج پر ہے جہاں آپ لسانی فتنہ برداشت نہیں کر سکتے، نگران حکومت پنجاب کو یہ احساس نہیں کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں، آپ اپنے بیانات میں توازن لے کر آئیں، وزیراعظم کا بیان افواج اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان کا نظریہ ہے آرمی چیف کی کمزوری سے فوج کمزور ہوتی ہے اور فوج کی کمزوری سے ملک کمزور ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آرمی چیف کا احترام کرتی ہے ہم نے آرمی چیف کیخلاف کوئی مہم نہیں چلائی نہ ہی ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ