پاکستان اور نیوزی لینڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا ، دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی پھر کراچی اور آخر میں راولپنڈی میں میچز ہوں گے۔
اس سے قبل جاری کیے گئے شیڈول میں سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں تھا۔
لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ہوں گے، راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے اور راولپنڈی میں ہی پہلا ون ڈے میچ 26 اپریل کو ہو گا۔
کراچی میں 4 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جن کی تاریخیں 30 اپریل ،3، 5 اور 7 مئی ہوں گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ٹیم کو ری بلڈ کرنے کے عمل کو معاونت بھی ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی پنجاب میں صوبائی انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف