تحصیل پورن کے علاقہ گمبت میں معمولی تکرار پر نوجوان کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کی تحصیل پورن کے علاقہ گمبت میں معمولی تکرار پر چھریوں کے وار کر کے معاذ نامی نوجوان طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق معاذ نامی نوجوان کی ملزم سے تکرار ہوئی جس پر ملزم نے معاذ پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں نوجوان کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔
