عمران خان کی اسلام آباد پیشی

عمران خان کی اسلام آباد پیشی2 کروڑ 18 لاکھ روپے کی پڑی

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس کو عمران خان کی پیشی 2 کروڑ 18 لاکھ روپے کی پڑ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی وفاقی پولیس کو2 کروڑ 18 لاکھ 75 ہزار روپے میں پڑی۔ اسلام آباد پولیس نے مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کی پیشی کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑی گئیں، سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے کھانے کیلئے 8 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کیلئے لائے گئے کنٹینر اسلام آباد پولیس کو 18 لاکھ میں پڑے، فیصل آباد اور چکوال پولیس کی گاڑیوں پر 5 لاکھ سے زائد اخراجات آئے۔ ذرائع کے مطابق فیول کی مد میں اسلام آباد پولیس کے دس لاکھ روپے خرچ ہوئے، مشتعل مظاہرین کو روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے 7 لاکھ کے شیل استعمال کئے، ان میں زخمی پولیس اہلکاروں کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال