پشاور یونیورسٹی میں حالات

متحدہ طلباء محاذ نے کانووکیشن ریہرسل رکوادی’حالات کشیدہ

ویب ڈیسک: پشاور یونیورسٹی میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے مختلف طلبہ تنظیموں پر مشتمل متحدہ طلباء محاذ جامعہ پشاور نے بے نظیربھٹو ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن ریہرسل روک کر فوری طور پر کانوکیشن ہال خالی کرنے کی کوشش کی جس کے باعث طالبات میں خوف وہراس پھیل گیا ایم ٹی ایم نے واضح کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے یونیورسٹی میں کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں دینگے
طلبہ نے مطالبہ کیا کہ ثقلین بنگش قتل میں ملوث تمام کرداروں کو ہٹاکر نجی سیکیورٹی کمپنی سے کنٹریکٹ ختم کیا جا ئے اور کیمپس کو اسلحہ سے پاک کرکے ثقلین بنگش مرحوم کے خاندان کو شہدا پیکج دیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہیگا ، بعدازاں یونیورسٹی انتظامیہ اور ایم ٹی ایم کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ویمن یونیورسٹی کانووکیشن کے ریہرسل مکمل کی گئی ، پیوٹاکے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلیمان خان کے مطابق جائنٹ ایکشن کونسل کی ہڑتال جاری ہے تاہم مہمان یونیورسٹی کا کانووکیشن شیڈول کے مطابق ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس