سماجی تحفظ پالیسی

خیبرپختونخوا حکومت نے سماجی تحفظ پالیسی کا اجراء کردیا

ویب ڈیسک: حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے کے لئے سوشل پروٹیکشن پالیسی کا اجراء کر دیا ہے، اس پالیسی کا مقصد صوبے میں غریب اور کمزور افراد کو سماجی تحفظ فراہم کرنا، انہیں غربت، بے روزگاری اور پسماندگی کے منفی اثرات سے محفوظ کرنا ہے۔ اس پالیسی کی تقریب رونمائی پشاور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ جس کا انعقاد پبلک پالیسی اینڈ سوشل پروٹیکشن ریفارمز یونٹ، سب نیشنل گورننس پروگرام، جرمن کوآپریشن (جی آئی ذیڈ)، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن اور اٹالیئن ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل سسٹینیبل ڈیویلپلمنٹ یونٹ، پلاننگ اینڈ ڈویلمپنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا عادل سعید صافی نے تقریب میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تحفظ کی پالیسی کی اہمیت بڑھ گئی ہے، حال ہی میں غربت اور وبائی امراض کے خطرے میں اضافے کے پیش نظر یہ پالیسی غربت سے جڑی مشکلات جیسے کم آمدنی، بڑھتی مہنگائی، صنفی تفریق، بے روزگاری سے نمٹنے اور ان مشکلات کا مشاہدہ کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔
انہوں نے سب نیشنل گورننس پروگرام، جی آئی زیڈ، آئی ایل او اور فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کا پالیسی مکمل کرنے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ایس این جی کے صوبائی ٹیم لیڈ ڈاکٹر راحیل صدیقی اور جی آئی زیڈ ایس پی۔ ایس ایچ پی ٹیم لیڈ ڈاکٹر فرانز وان روین نے اس مد میں شراکت داروں خصوصاً انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کو پالیسی پر کام کرنے اور اسے خیبر پختونخواہ حکومت کے لیے تیار کرنے میں مدد فراہم کرنے کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ فاٹا کے صوبے کے ساتھ انضمام کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے اس پالیسی پر فوری طور سے عمل شروع کرنا نا گزیر ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی