جامعہ پشاورمیں اساتذہ و ملازمین کی ہڑتال طول پکڑ گئی

ویب ڈیسک:جامعہ پشاور میں اساتذہ اور ملازمین کی ہڑتال طویل پکڑنے لگی ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے جائنٹ ایکشن کمیٹی کا دھرنا جاری ہے جس میں سینکڑوں ملازمین شریک ہیں جبکہ ہڑتال کے باعث جامعہ تدریسی اور انتظامی امور مکمل طور پر بند ہے اور ہڑتال کی وجہ سے امتحانات بھی متاثر ہوئے تاہم انتظامیہ اور احتجاجی ملازمین دونوں کی جانب سے مذاکرات کو لیکر لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ گورنر اور صوبائی حکومت نے بھی احتجاج پر چھپ سادھ رکھی ہے
جس سے ہڑتال کے طویل ہونیکا اندیشہ ہے تدریسی امور کے بائیکاٹ سے طلبہ کا قیمتی وقت بھی ضائع ہورہا ہے جبکہ لائبریری کے بندش کی وجہ سے طلبہ کی مزید پڑھائی بھی متاثر ہونے لگی اور پہلے ہی کورونا وباء کے دوران طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو چکا ہے جامعہ میں ہڑتال کے باعث غیر یقینی صورت حال ہے جس سے نہ صرف طلبہ بلکہ انکے والدین بھی تشویش میں مبتلا ہے اور تاریخی یونیورسٹی کی ساکھ بھی متاثر ہونے لگی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا