آسٹریلیا نے ونڈے سیریز جیت کر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ چکا دیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور فائنل ون ڈے میچ میں مہمان آسٹریلیا نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے 1-2 سے سیریز جیت کر ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ چکا دیا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں ایک اوور پہلے ہی 269 رنز بنا کے پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ مچل مارش 47، وکٹ کیپر ایلکس کیری 38 اور ٹریوس ہیڈ 33 رنز بنا کے نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا اور کلدیپ یادوو نے 3,3 جبکہ محمد سراج اور اکشر پٹیل نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان بھارت کی پوری ٹیم 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49.1 اوورز میں 248 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ویرات کوہلی 54، ہاردیک پانڈیا 40، شبمن گل 37 اور روہت شرما 30 رنز بنا سکے۔ ایڈم زمپا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایشٹن ایگر نے 2 جبکہ سٹونیس اور ایبٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یوں آسٹریلیا نے میزبان بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان