ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30اپریل کو ہونے الیکشن ملتوی کردئیے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں۔
حکومت نے انتخابات کی سکیورٹی کے لیے فوجی دستوں کی فراہمی سے انکار کردیا اور ملک میں معاشی بحران کے باعث وزارت خزانہ نے بھی فنڈز کی فراہمی سے معذوری ظاہر کی۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ، داخلہ و دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آراء کی روشنی میں بروقت اور پرامن، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔الیکشن کمیشن نے 8 مارچ کو جاری کیا گیا انتخابی شیڈول واپس لیتے ہوئے انتخابات کے لیے اب 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Load/Hide Comments