مشرق ٹی وی بہادر نیوزکاسٹر

مشرق ٹی وی کے بہادرنیوزکاسٹرکادنیابھرمیں چرچا

ویب ڈیسک:زلزلے کے شدید جھٹکوں کے دوران مشرق ٹی وی کے بہادر نیوزکاسٹرکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مشرق ٹی وی کے نیوزکاسٹرزشاہ فیصل لزلے کے شدیدجھٹکوں کے دوران خوف اور گھبراہٹ کے باوجود عمارت کی پانچویں منزل پر موجود اسٹوڈیو سے خبریں دیتے رہے۔ویڈیو میں نیوز روم کے عملے کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، تاہم اینکر اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور خبریں پڑھتے رہے۔ نیوزکاسٹرکی یہ ویڈیوکچھ دیر بعد سوشل میڈیاپروائرل ہوئی تواسے دنیابھرکے میڈیانے اپنی خبروں کی زینت بنایا،بھارت میں ہندوستان ٹائمزسمیت کئی دیگر ٹی وی چینلز پربھی اس ویڈیو کودکھایا گیا اورنیوزکاسٹرکی تعریف کی گئی۔پاکستان میں بھی قومی میڈیااورسوشل میڈیا پرنیوزکاسٹر کی بہادری کی تعریف کی گئی۔

مزید دیکھیں :   امپورٹیڈ قیمتی موبائل مزید مہنگے ہونے کا امکان