پشاور میں گیس

پشاورمیں یکم رمضان ہی سے گیس کی آنکھ مچولی شروع

ویب ڈیسک: ایک روز قبل ماہ رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے اعلان کے بعد جمعرات کو پہلے ہی روزے پر پشاور کے شہری اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ پہلے روزہ ہی کو سوئی گیس انتظامیہ نے اندرون شہر کے علاوہ، گنج گیٹ، لاہوری گیٹ، نشتر آباد، یکہ توت، پھندو روڈ، شیخ آباد، کوہاٹی،کاکشال، ڈبگری ،گلبرگ، سواتی پھاٹک، بشیر آباد، رشید آباد، فقیر آباد اور افغان کالونی سمیت اندرون شہر کے بعض علاقوں میں سحری اور افطار سے قبل ہی گیس بند کردی
جس کے باعث شہریوں کو سحری اور افطار کی تیاری میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ شہریوں نے سحری اور افطاری گیس سلنڈر پرتیار کی ۔ سوئی ناردرن گیس انتظامیہ نے رمضان المبارک سے قبل اعلان کیاتھاکہ رمضان کے دوران گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی اورخصوصاً سحری اور افطاری کے دوران گیس کی بلاتعطل سپلائی جاری رکھنی جائے گی ۔
محکمہ نے اس کے لئے باقاعدہ کنٹرول روم قائم کرکے عملہ کی تعیناتی کا دعویٰ بھی کیا لیکن پہلے ہی روزے پر سوئی گیس انتظامیہ کے دعوے ٹھس ہوگئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو سحری اور افطاری کی تیاری میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا شہر کے بعض مضافاتی اور بعض شہری علاقوں میں گیس غائب رہی اور اس وقت سپلائی بند کی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے