ٹائپ ڈی ہسپتالوں کی نجکاری

مزید58ٹائپ ڈی ہسپتالوں کی نجکاری کیلئے معاونت کی پیشکش

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوامیں19ہسپتالوں کی نجی شعبہ کو حوالگی کے ناکام تجربہ کے باوجود مزید 58ہسپتالوں کی نجکاری کیلئے عالمی بینک کے ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت معاونت کی پیشکش کردی ہے اس مقصد کیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے توسط سے خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے میزبان چار اضلاع پشاور، ہری پور نوشہرہ اور صوابی میں صحت سہولیات کی بہتری کیلئے منصوبہ جاری ہے
اس منصوبے کے تحت ہیلتھ فائونڈیشن کے توسط سے نجکاری کیلئے منتخب مزید58ٹائپ ڈی ہسپتالوں کا سروے کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو معاونت دینے کی درخواست کردی گئی ہے اس بارے میں متعلقہ اضلاع میں سروے کیا جارہا ہے جس کے بعد سروسز اور خریداری میں مذکورہ پراجیکٹ کے تحت معاونت فراہم کی جائے گی ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے پہلے ہی19ہسپتال ٹھیکہ پر دئیے گئے ہیں جہاں پر شدید مالی بحران چل رہا ہے اور یہ تجربہ بری طرح ناکام ہوا ہے
لیکن اس کے باوجود مزید ہسپتالوں کی نجکاری سے بحران کے نئے دروازے کھولے جارہے ہیں اس حوالے سے گذشتہ مہینے ٹینڈر بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاتھا بعدا زاں اس منصوبے کو 19ہسپتالوں میں مالی بحران کے پیش نظر ملتوی کرنے کا امکان تھا لیکن عالمی اداروں کے دبائو پر مزید ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس طلب، 19 نکاتی ایجنڈا جاری