پشارو کے بازاروں میں گداگر

پشارو کے بازاروں میں پیشہ ور گداگروں نے ڈیرے جمالئے

ویب ڈیسک: پشارو کے بازاروں میں پیشہ ور گداگروں نے ڈیرے جما لئے ہیں جس کی وجہ سے خریداری کیلئے بازار آنے والے لوگوں باالخصوص عورتوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ متعلقہ حکام اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے جبکہ گداگروں کی وجہ سے مستحق افراد بھی مخیر حضرات کی خیرات و زکوة سے محروم ہونے لگے شہر کے مصروف ترین بازاروں اور علاقوں ماہ رمضان میں پیشہ ور بھیکاریوں کی بڑی تعداد کی موجودگی متعلقہ حکام کیلئے چیلنج بن چکا ہے
جبکہ یہ گداگر چوری چکاری اور دوسرے غیر اخلاقی دھندوں میں بھی ملوث رہتے ہیں گداگروں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہیں جو شہریوں کو گھیر لیتے ہیں اور جب تک انہیں پیسے نہ دیئے جائیں وہ شہریوں کو چھوڑتے نہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں جامعہ پلان ترتیب دیکر گداگروں کا صفایا کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا انکم ٹیکس آرڈیننس میں مخصوص ترمیم لانے کا مطالبہ