قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماسیدفیاض علی شاہ نے کہاہے کہ اس مشکل گھڑی میں سستے بازارقائم نہ کرکے پشاورک

نگران وزیراعلیٰ آٹاتقسیم میں بدنظمی کا نوٹس لیں،فیاض علی شاہ

ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماسیدفیاض علی شاہ نے کہاہے کہ اس مشکل گھڑی میں سستے بازارقائم نہ کرکے پشاورکے عوام کوناجائزمنافع خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا جبکہ مفت آٹے کی تقسیم کے پہلے روزبدنظمی نے متعلقہ اداروں کی ناقص منصوبہ بندی کاپول کھول دیاہے،پشاورمیں کسی بھی جگہ دودھ، دہی، سبزی ،دالیں اوردیگراشیاء خوردونوش سرکاری نرخ پردستیاب نہیں ہیں،رمضان المبارک کے آغازکیساتھ ہی قصابوں نے گوشت کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کردیا ہے
نگران وزیراعلیٰ کوآٹاتقسیم میں بدنظمی کیساتھ ناجائز منافع خوری کابھی نوٹس لینا چاہیے ،سیدفیاض علی شاہ نے مزیدکہاکہ عجلت کے فیصلہ اورناقص منصوبہ بندی سے عوام کوریلیف ملنے کے بجائے ان کی پریشانیاں بڑھی ہیں، مفت آٹاتقسیم کے پہلے ہی روزایپ کالنک ڈان ہونے سے معمرافراداورخواتین گھنٹوں آٹے کے حصول کیلئے خوارہوتے رہے اورسینکڑوں مردوزن کوخالی ہاتھ ہی لوٹناپڑا،آٹا تقسیم کے دوران بدنظمی کوکنٹرول کرنے کیلئے بھی انتظامیہ نے ٹھوس حکمت مرتب نہیں کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رمضان المبارک میں ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگائی میں اضافہ، عوام خوار