پاکستان بمقابلہ افغانستان

پاکستان بمقابلہ افغانستان، 4 پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں تین ٹی 20 میچز کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے اور آج کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں چار پاکستانی کھلاڑی انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اترنے والی ٹیم میں نئے اور سینئر کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بنایا گیا ہے جسے ”ڈائنامک الیون” کا نام دیا گیا ہے۔ پہلے میچ میں دو بلے باز اور دو باؤلرز پاکستان ڈیبیو کریں گے جن میں اوپنر صائم ایوب، مڈل آرڈر بلے باز طیب طاہر اور دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔ ٹاپ آرڈر بلے باز عبداللہ شفیق، آل رانڈر فہیم اشرف اور عماد وسیم، اور اعظم خان بھی گرین شرٹس کا حصہ ہیں۔ ان آٹھ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سرکٹ اور حال ہی میں ختم ہونے والی HBL پاکستان سپر لیگ 8 میں شاندار پرفارمنس کے بعد اس T20I سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ مڈل آرڈر میں کپتان شاداب خان، اعظم، فہیم اور عماد وسیم شامل ہیں۔ تجربہ کار اسپیڈسٹر نسیم شاہ پیس اٹیک کی قیادت کریں گے جس میں نئے آنے والے زمان اور احسان اللہ شامل ہیں۔ زمان پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں نئی اور پرانی گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں اور توقع ہے کہ وہ آج پاکستان کلرز میں بھی یہی کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست