فٹ بال مقابلے

فٹ بال مقابلے، کھلاڑیوں کوافطار کے لئے وقفہ دینے کی ہدایت

فٹ بال کی انٹرنیشنل ریفرینگ باڈی کا رمضان المبارک کے حوالے سے بڑا اور اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ ریفرینگ باڈی نے پریمیئر لیگ اور انگلش فٹ بال لیگ کے میچ آفیشلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کھلاڑیوں کا روزہ افطار کرنے کے لئے وقفہ دیں۔ میچ آفیشلز کو ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ کھلاڑی کھیل میں وقفے کے دوران پانی، انرجی جیل یا سپلیمنٹس لے کر روزہ افطار کر سکیں۔ رمضان ایک مہینہ جاری رہتا ہے اور کئی کھلاڑی ہیں جو میچ کے دوران روزہ رکھتے ہیں۔ ریفریوں کو ان کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنے کی بھی ترغیب دی گئی ہے جو کِک آف سے پہلے روزہ رکھتے ہیں اور کھیل میں وقفے کے لیے ایک مخصوص وقت پر اتفاق کرتے ہیں۔ لیورپول کے فارورڈ محمد صلاح، چیلسی کے مڈفیلڈر این گولو کانٹے اور مانچسٹر سٹی کے ونگر ریاض مہریز ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دن کی روشنی کے اوقات میں کھانے پینے سے پرہیز کریں۔ 2021 میں، لیسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کے درمیان ہونے والے میچ کو ریفری گراہم سکاٹ نے آدھے گھنٹے بعد روک دیا تھا تاکہ ویزلی فوفانا اور چیخو کوئیٹ غروب آفتاب کے بعد اپنا روزہ افطار سکیں۔

مزید پڑھیں:  کپتان بابراعظم عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب