ایماراڈوکانو

ٹخنے کی چوٹ نے ایماراڈوکانو کو کھیل سے باہر کر دیا

برطانیہ کی ایما راڈوکانو ڈبلیو ٹی اے 250 آکلینڈ کلاسک میں سلوواکیہ کی وکٹوریہ کزمووا کے خلاف دوسرے راؤنڈ کے میچ میں 6-0 5-7 پر ریٹائر ہوگئیں، ٹخنے کی تکلیف نے اسے میچ پورا کرنے نہیں دیا جس کے بعد اس ماہ کے آسٹریلین اوپن میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔ سابق یو ایس اوپن چیمپیئن راڈوکانو نے پہلا سیٹ 22 منٹ میں جیت لیا لیکن دوسرے میں وہ ناکام ہوگئیں اور فیصلہ کن سیٹ کے پہلے پوائنٹ کو مکمل کرنے میں ناکام ہو گئیںِ ان کے ٹخنے کی تکلیف نے میچ پورا کرنے نہیں دیا میڈیکل ٹیم نے ان کے بائیں ٹخنے کا معائنہ کیا اور انہیں کھیل جاری نہ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی جس کے بعد وہ روتے ہوئے کورٹ سے باہر چلی گئیں۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان