کائلان ایمباپے فرانس

کائلان ایمباپے فرانس کے نئے کپتان بن گئے

کائلان ایمباپے نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ہیوگو لوریس کی جگہ فرانس کے کپتان کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ 24 سالہ ایمباپے نیڈیڈائر ڈیس چیمپس کے ساتھ بات چیت کے بعد اس تجویز کو قبول کیا۔ ٹوٹنہم کے گول کیپر لوریس نے ایک ماہ قبل ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد جنوری میں اپنے بین الاقوامی کیریئرسے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ 36 سالہ لوریس ایک دہائی سے زائد عرصے سے کپتان رہے تھے۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ونگر اینٹوئن گریزمین کو نائب کپتان نامزد کیا گیا تھا جب مانچسٹر یونائیٹڈ کے سینٹر بیک رافیل ورانے نے دسمبر میں ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ایمباپے اپنے ملک کے لیے 66 بار کھیل چکے ہیں، 2018 میں لیس بلیوس کو ٹائٹل جیتنے میں مدد کرنے کے بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست میں ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ بطور کپتان ایمباپے کا پہلا امتحان کل اسٹیڈ ڈی فرانس میں نیدرلینڈز کے خلاف یورو 2024 کوالیفائر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست