آئرلینڈ کیخلاف ونڈے سیریز

بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کیخلاف ونڈے سیریز جیت لی

بنگلہ دیش کے دورے پر موجود آئرلینڈ کی ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور میزبان بنگلہ دیش نے لٹن داس کی شاندار 50 کے ذریعے تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا کیونکہ اینڈی بیلبرائنے کی قیادت میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 28.1 اوورز میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کرٹس کیمفر 36 اور وکٹ کیپر بلے باز لوکرن ٹکر 28 رنز بنا سکے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر تک نہ پہنچ سکا۔ بنگلہ دیش کے حسن محمود نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 8.1 اوورز میں 32 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو کریز سے روانہ کیا۔ تسکین احمد نے 3 جبکہ عبادت حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش نے 102 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 13.1اوورز میں پورا کر کے 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ لٹن داس 50 اور کپتان تمیم اقبال 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل فائنل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈکو 160رنزکا ہدف