یورو 2024 کوالیفائیر

یورو 2024 کوالیفائیر، انگلینڈ کی اٹلی کے خلاف تاریخی فتح

انگلینڈ نے 46 سال بعد اٹلی کو فٹ بال مقابلے میں شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔ ہیری کین نے یورو 2024 کوالیفائنگ مہم کا کامیاب آغاز کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کھیل کے تیرہویں منٹ میں ڈیکلسن رائس نے پہلا گول کر کے انگلینڈ کو برتری دلائی جسے کپتان ہیری کین نے ہاف ٹائم سے کچھ دیر پہلے ہی اٹلی کے گول کیپر جیانلوگی ڈوناروما پر پینلٹک کے ذریعے دگنا کر دیا۔ دسمبر میں ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کی یہ پہلی بہترین کارکردگی ہے اس میچ میں ہیری کین نے اپنی اہم پینلٹی پر گول کرنے کا موقع ضائع کر دیا تھا۔ تاہم اس بار اس نے کوئی غلطی نہیں کی اور 42 ویں منٹ میں اٹلی کے جیوانی ڈی لورینزو کو ہینڈ بال پر جرمانہ کیا گیا، جس نے کین کو دوسرا گول کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اٹلی کو41 گیمز میں پہلی یورو کوالیفائنگ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ 1977 کے بعد سے اٹلی کے خلاف انگلینڈ کی پہلی مسابقتی فتح تھی۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل فائنل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈکو 160رنزکا ہدف