افغانستان پاکستان کے خلاف میچ

افغانستان نے تاریخ رقم کر دی، 10 سال میں پہلی بار پاکستان کے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک افغان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف تاریخ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ افغان ٹیم نے گرین شرٹس کو 6 وکٹوں سے زیر کیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب الیون ٹی 9 وکٹوں کے نقصان پر 20 کے پانچویں کم ترین ٹوٹل 92 رنز بنا سکی۔ افغان باؤلرز کے سامنے گریز شرٹس کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ قومی ٹیم کے بلے باز ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہے اور کوئی بھی کھلاڑی لمبی اننگ کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 16 اور کپتان شاداب خان 12 رنز بنا سکے۔ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔ فضل حق فاروقی، مجیب الرحمٰن اور محمد نبی نے 2،2 جبکہ عظمت اللہ عمرزئی، نوین الحق اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں راشد خان کی قیادت میں افغانستان کی ٹیم نے 17.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر کے میچ جیت لیا۔ محمد نبی 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نجیب اللہ زدران 17 اور رحمان اللہ گرباز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ احسان اللہ نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں تین میچز کی سیریز میں افغانستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ افغانستان اور پہلی مرتبہ شارجہ کے میدان میں ٹی 20 میچ ہارا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا