ویب ڈیسک:پشاور کے بازاروں میں خریداروں کو مہنگائی نے بے حال کردیا ہے اشیائے خورونوش کی نئی قیمتیں لاگو کردی گئی ہیں پھلوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے کیلادو سوسے دوسے پچاس روپے فی درجن میں فروخت کیا جارہا ہے انگور ساڑھے4سو روپے اور سٹابری 300 روپے فی کلو سے 500روپے فی کلو ہوگئی ہے سیب کی قیمت دو سو سے چار سو روپے فی کلو ہوگئی ہے
گذشتہ روزنوتھیہ پھاٹک ، ہشت نگری ریلوے پھاٹک ، مولوی جی ہسپتال روڈ سمیت مختلف مقامات پر منصوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے سامنے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک ناکام رہی جس کی وجہ سے عام لوگوں، تنخواہ دار اور سفید پوش طبقہ کیلئے مہنگائی نے افطار اور سحر کو بھی مشکل بنا دیا ہے پھل اور سبزیوں اور بیکری آئٹمز بھی مہنگی ہوگئی ہیں پشاور میں ایک درجن سے زائد اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ خوراک کے درجنوں ملازمین بھی گھروں تک محدود ہوگئے ہیں ۔
مہنگائی کے سیلاب کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں کیخلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے مارکیٹ میں پکوڑوں کی وجہ سے آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ٹماٹر بھی 150روپے کلو ہوگئے ہیں۔
