پہلا ون ڈے نیوزی لینڈ

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف 198 رنز سے فتح

نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی شکست سے بچ نہ سکی۔ میزبان نیوزی لینڈ نے لنکا کے شیروں کو 198 رنز سے مات دے دی۔ آکلینڈ کے میدان میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ فن ایلن 51، رچن رویندر 49، ڈیرل مچل 47 جبکہ گلین فلپس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ چمیکا کارونارتنے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کسون رجیتھا اور لہیرو کمارا نے 2,2 جبکہ دلشان مدوشنکا اور داسون شناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 19.5 اوورز میں پوری ٹیم صرف 76 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اینجلو میتھیوس18، چیمکا کارونارتنے 11 اور لہیرو کمارا 10 رنز بنا سکے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر تک نہ پہنچ سکا۔ ہنری شیپلے نے 31 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیرل مچل اور بلیئر ٹیکنر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا