اسٹرئیکر رومیلو لوکاکو

بیلجیئم کے اسٹرئیکر رومیلو لوکاکو کی سویڈن کیخلاف ہیٹ ٹرک

یورو 2024 کوالیفائیر کے ابتدائی گروپ ایف میں بیلجیئم نے سویڈن کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ بیلجیئم کے اسٹرئیکر رومیلو لوکاکو نے تین بار گیند کو جال میں پھینک کر ہیٹ ٹرک کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فرینڈز ایرینا میں جیت نے بیلجیم کے نئے کوچ ڈومینیکو ٹیڈیسکو کو بہترین آغاز فراہم کیا کیونکہ اس کی ٹیم قطر ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے سے مایوس کن طور پر باہر نکلی تھی تاہم جین اینڈرسن کی سویڈن کو بہت کم خطرہ لاحق تھا۔ لوکاکو نے 35 ویں میں پہلا گول کیا۔ بیلجیئم کے اسٹرائیکر نے اس کے بعد دوسرے ہاف کے شروع میں اپنی ٹیم کا سکور دگنا کر دیا۔ چوٹ کی وجہ سے طویل غیر حاضری کے بعد 73 ویں منٹ میں سویڈن کے41 سالہ ابراہیمووچ گراؤنڈ میں آئے جو یورپی چیمپیئن شپ کوالیفائر میں نمایاں ہونے والے عمررسیدہ کھلاڑی ہیں۔ تین منٹ بعد لوکاکو نے تیسرا گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی جیت کو بھی یقینی بنا دیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا