بطور کپتان ایمباپے

بطور کپتان ایمباپے پہلے امتحان میں کامیاب

کائلین ایمباپے نے فرانس کے کپتان کے طور پر فاتحانہ آغاز کر دیا ہے، پیرس میں یورو 2024 کوالیفائیر میں نیدرلینڈز کے خلاف فرانس نے 4-0 میچ جیت لیا۔ فرانس کی طرف سے 4 میں سے دو گول کپتان نے کئے۔ فرانس کے سابق کپتان ہیوگو للوریس کی جگہ ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے ایمباپے نے محض دو منٹ کے اندر اسٹرائیکر انتونیو گریزمین کو شاندار پاس کے ذریعے گول کرنے کا موقع فراہم کیا جسے انتونیو نے ضائع نہ کیا اور گیند جال کے اندر پھینک دی۔ آٹھویں منٹ میں ڈیوٹ اپامیکینو نے دوسرا گول کر کے برتری کو دگنا کر دیا۔ 21 ویں منٹ میں کپتان ایمباپے کو موقع ملا جسے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر گیند کو جال میں پہنچا دیا۔مقررہ وقت سے 2 منٹ پہلے کپتان کو ایک بار پھر موقع ملا اور ایمباپے نے دوسری مرتبہ گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کی جیت پر فتح کی مہر لگا دی۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست