پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکر دی گئی ۔عدالت نےحسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق 18 مارچ کو حسان خان نیازی کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہیں کل ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی۔
کوئٹہ پولیس نے سخت سکیورٹی میں حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر میڈیا نمائندگان کو بھی عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جس کے بعد پولیس سخت سکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہوگئی۔
