اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہی

استعفی طلب کیے جانے کی خبر درست نہیں، خود مستعفی ہوا، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الہی کا استعفی طلب کیے جانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خود مستعفی ہوا ہوں۔
ویب ڈیسک: اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر شہزاد الہٰی نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مستعفی اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، مجھے مستعفی ہونے کے لیے کہا گیا یہ بات بےبنیاد اور درست نہیں ہے۔
شہزاد عطاء الہٰی کاکہنا تھا کہ اہم حکومتی شخصیت کو مستعفی ہونے سے آگاہ کیا تو مجھے استعفیٰ دینے سے روکا گیا، تاہم اپنا استعفیٰ دستخط کرکے سینئر وزیر کے حوالے کردیا ہے ، حکومت جب چاہے میرا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھیج دے۔
یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطاء الہٰی کو رواں برس 2فروری کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ‏شہزاد عطاء کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم