پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

جنوبی افریقہ کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں میزبان جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سپر سپورٹ پارک میں بارش کے باعث دو گھنٹہ 15 منٹ کی تاخیر سے میچ شروع ہوا تو 20 اوورز کم کر کے 11 تک محدود کر دیئے گئے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 11 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر نے 22 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تو جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک اچھے مجموعے تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکی۔ کوٹریل اور اوڈین سمتھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ عقیل حسین، الزری جوزف اور شیفرڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 10.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر کے میچ جیت لیا۔ روومین پاول 43 اور جانسن چارلس نے 28 رنز بنائے۔ سیسندا مگالا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر