تیسرا ون ڈے، زمبابوے نے نیدرلینڈز کو ہرا دیا

زمبابوے نے نیدرلینڈز کو تیسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔ زمبابوے کے دورے پر موجود نیدلینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔ میکس او ڈووڈ 38، کولن ایکرمین 37 اور کپتان سکاٹ ایڈورڈز 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے 3، جبکہ سکندر رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹینڈل چترا، رچرڈ اینگاروا، ویسلے مادھویرے اور بلیسنگ موزاربانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 41.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ جیت لیا۔ گیری بیلنس 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسلے مادھویرے نے 50، کپتان کریگ ایروائن نے 44 اور سین ولیمز نے 43 رنز بنائے۔ زمبابوے نے 7 وکٹوں نے میچ جیت کر تین ون ڈے میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ سین ولیمز کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی