ایک ہفتے میں پولیس کی نظرثانی شدہ سنیارٹی لسٹ جاری کرنے کاحکم

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں خیبرپختونخوا میں آئوٹ آف ٹرن پروموشن پانے والے افسران کی تنزلی کے بعد تمام ضلعی وصوبائی پولیس افسران کو ایک ہفتہ کے اندر اندر پولیس کی نظرثانی شدہ اورنئے سنیارٹی لسٹیں ترتیب دینے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر خیبرپختونخوا میں آئوٹ آف ٹرن پروموشن پانے والے افسران کی تنزلی کا عمل شروع کیا گیا۔ ان افسران واہلکاروں کوکارکردگی کی بنیاد پر بغیرترتیب اور باری کے ترقی دی گئی تھی ۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹر خیبرپختونخواکے دفتر سے سی سی پی او پشاور سمیت دیگر متعلقہ یونٹس کے ہیڈز کو جا ری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مختلف کٹیگریز میں آئوٹ آف ٹرن پروموشن پانے والے پولیس افسران واہلکار وں کی تنزلی کرکے پرانے عہدوں پرلایاگیا ہے لہذا تمام ضلعی،ریجنل ہیڈز اورافسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تنزلی کے بعد کیٹیگری اے، بی ،سی ،ڈی اور ای میں شامل افسران واہلکاروں کی نظرثانی شدہ سنیارٹی لسٹیں ایک ہفتے کے اندر اند آویزاں یا جاری کی جائیں جبکہ کٹیگری ایف کی سنیارٹی لسٹ اور ایس پی اور ڈی ایس پی کی نئی سنیارٹی لسٹیں سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند