آٹاتقسیم کی نگرانی کیلئے انتظامی سیکرٹریز کوذمہ داریاں تفویض

ویب ڈیسک:نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں مفت سرکاری آٹے کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کے لئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق بعض انتظامی سیکرٹریوں کو ایک ایک اور بعض کو دو دو اضلاع تفویض کئے گئے ہیں۔انتظامی سیکرٹریز اپنے متعلقہ اضلاع میں مفت آٹے کی تقسیم کو منظم انداز میں چلانے کے امور کی نگرانی کریں گے۔
انتظامی سیکرٹریز اپنے متعلقہ اضلاع میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں میں دستیابی سے متعلق معاملات کی بھی نگرانی کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق انتظامی سیکرٹریز اس حوالے سے شراکت داروں کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ ضرورت کی بنیاد پر اپنے متعلقہ اضلاع کے دورے بھی کریں گے اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو رپورٹ پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید