عمران خان جج دھمکی کیس

عمران خان انسداددہشتگردعدالت میں پیش،4اپریل تک ضمانت منظور

ویب ڈیسک:لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت چار اپریل تک منظور کرلی ہے۔عدالت نے عمران خان کو ہر پیشی پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت بھی کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی سے ریکارڈ طلب کرلیا، عدالت نے عدالتی سٹاف کوعمران خان کے دستخط کروانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل کاکہنا تھا کہ عمران خان پر مقدمات بہت درج کیے جارہے ہیں، ہم ویڈیو لنک کی استدعا کررہے ہیں اگر ویڈیو لنک پر حاضری ہوجائے تو بہتر ہوگا۔عدالت نے آئندہ عمران خان کے وکیل کو کم لوگوں کے ساتھ عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید