بنوں پولیس مفت سرکاری آٹے سے مستفید ہونے لگی

ویب ڈیسک: بنوں پولیس مفت سرکاری آٹے سے مستفید ہونے لگی ، موبائل وین میں مفت سرکاری آٹے کے تھیلے ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بنوں میرانشاہ روڈ نزد ڈی آئی جی دفتر کیساتھ ایک سرکاری بنگلے کے سامنے آٹے سے بھرے ٹرک کو مین روڈ پر کھڑا کیا گیا ہے اور بنگلے کے گیٹ میں پولیس کی کھڑی ہوئی گاڑی میں ٹرک سے سرکاری مفت آٹے کے تھیلے ڈالے جا رہے ہیں
یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے کہ ایک طرف آٹے کا شدید بحران ہے روزہ دار پورا دن قطاروں میں کھڑے آٹے کیلئے اپنی اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں، جمعہ کے روز بھی آٹے کے انتظار میں کھڑے دو معمر افراد کی جانیں چلی گئی تھیں ، ویڈیو وائرل ہونے پر شہریوں نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ عوام کو بھی اس طرح آٹے کی فراہمی ممکن بنائی جاتی تو کتنا اچھا ہوتا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی