عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک:کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے اور پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔انھیں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرتے ہوئے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے مسترد کیا گیا۔اس موقع پر حسان نیازی کا کہنا تھا کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کا لیگل ایڈوائزر ہوں۔
خیال رہے کہ حسان نیاز کو ایئر پورٹ تھانہ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج مقدمے میں گذشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوال جواب پر پابندی عائد