پاکستانی نژادفوزیہ یونس کینیڈامیں برطانوی سفیرمقرر

ویب ڈیسک:برطانیہ نے کینیڈا کے شہر ٹورونٹو کیلئے پاکستانی نژاد برطانوی سفارتکار فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ پہلی برطانوی مسلمان خاتون ہیں جن کو برطانیہ کے کسی سفارتی مشن کی سربراہی سونپی گئی ہے ۔فوزیہ یونس اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈپلومیسی کی سربراہ کے طور پر تعینات تھیں۔
فوزیہ یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تعیناتی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خاص موقع ہے جب پہلی بار برطانیہ کے کسی ڈپلومیٹک مشن کی سربراہ کے طور پر مسلمان خاتون کا تقرر ہوا ، میں آخری نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی