صوابی میں کار پر فائرنگ،ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق، تین زخمی

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ایک عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد گاں آتے ہوئے موٹرکارپرمخالفین کی اندھادھندفائرنگ سے کارڈرائیور سمیت تین افرادجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے،زوہیب امین ولد شیرزمین سکنہ درہ نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ہفتہ کے روزاپنے بھائی اخترامین، مقتولین اورمجروحین کے ہمراہ اسلام آباد کی ایک عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد موٹرکارنمبر LEF5651میں واپس اپنے گاں درہ آرہے تھے
جب موٹرکار صوابی جہانگیرہ روڈپرپنج پیرلار کے مقام پر پہنچی توڈرائیور کلیم اللہ نے افطاری کیلئے سوداسلف خریدنے کیلئے موٹرکارکوکھڑاکیااورساتھ میرابھائی اخترامین بھی موٹرکارسے اتراتواس دوران مائدولدسبزعلی،انس ولد زین محمد سکنہ کڈی محمدبہادرولدشاد علی سکنہ پنج پیر،کامل ولدمثمرخان سکنہ کڈی شلخے بانڈہ نے محمد علی ولدفضل حیات سکنہ درہ کے ایماء پر موٹرکارپر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں موٹرکارڈرائیور کلیم اللہ ولد فتح اللہ سکنہ صوابی،بہادرعلی ولد احمدعلی،ذوالقرنین ولد فضل محمد ساکنان درہ گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق جبکہ میں
طارق ولد شیرین خان اوررخسارولد شارس خان ساکنان صوابی شدیدزخمی ہوگئے اورمیرابھائی اختر امین بال بال بچ گیا ملزمان کی فائرنگ سے موٹرکارکوبھی نقصان پہنچا رپورٹ میں وجہ عناد یوں بیان کی ہے کہ ملزمان کے ساتھ قتل ومقاتلہ کی دشمنی چلی آرہی ہے صوابی پولیس نے مجروح زوہیب امین کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت، پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب