لنڈی کوتل، ڈالرز ڈکیتی کیس کا ایک اور ملزم گرفتار،25لاکھ برآمد

ویب ڈیسک:ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں پولیس نے کارروائی کرکے ڈالرز ڈکیتی کیس میں مزید ایک ملزم کو گرفتار کرکے 25لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 31جنوری کو لنڈی کوتل بائی پاس روڈ پر امریکی ڈالرز ڈکیتی کی ایف آئی آر تاجر فواد شینواری کی مدعیت میں تھانہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا تھا واردات میں ڈاکو 3 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالرز چھین کرفرار ہوئے تھے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے گرفتار ملزمان سے اب تک مجموعی طور پر 68 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ہیں ملزم کو مزید تفتیش کے لئے لنڈی کوتل حوالات منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات