پشاور’با رشوں سے نشیبی علا قے زیر آب ‘ٹریفک نظام درہم برہم

ویب ڈیسک: پشاور میں مو سلادھار اورمسلسل با رشوں کے نتیجے میں نشیبی علا قے زیر آب آ گئے ہیں،متعدد علاقوں میں نالو ں کی بر وقت صفائی نہ ہو نے سے با رش کا پا نی سڑکو ں اور گلیو ں میں تالا ب کا منظر پیش کر نے لگا جبکہ جمعہ کے روز ہونے والی بارش سے شہر کے مختلف مقاما ت پر پلا زو ں اور گھروں میں بھی پا نی داخل ہو گیا تھا۔
تفصیلا ت کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز ہونے والی بارشوں سے نشیبی علا قے زیر آ ب آ گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کی جانب سے نالو ں کی بر وقت صفا ئی نہ ہو نے سے نالے ابل پڑے ہیں اورمتعدد علاقوں میں سڑکیں اور گلیا ں تالا ب کا منظر پیش کر نے لگی ہیں جس سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے ۔جگہ جگہ سڑکوں اور گلیوں میں گندگی پھیلنے سے بیماریاں بھی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب پشاور میں بارشوں اورمطلع آبرآلود ہونے کی وجہ سے سردی ایک بارپھر لوٹ آئی ہے اور لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑے ،چادریںاورکوٹ وغیرہ پہنناشروع کردیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  انسولین کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، شوگر کے مریض پریشانی کا شکار