آصف زرداری کی دبئی میں سرجری

آصف زرداری کی دبئی میں سرجری، طبیعت میں بہتری آنے لگی

سابق صدر آصف زرداری کی دبئی میں سرجری کے بعد طبیعت میں بہتری آنے لگی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی، سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے ہسپتال میں گزارے اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی دبئی میں ان کے ہمراہ موجود ہیں، سابق صدر کے صاحبزادے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی آج ہی دبئی روانہ ہوئے ہیں ان کے ساتھ بلاول ہاؤس کے سکیورٹی اہلکار بھی روانہ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے