عمران نیازی الیکشن

عمران نیازی الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی الیکشن نہیں پھر سے اپنی سلیکشن چاہتے ہیں، لاہور کے لوگوں نے کل عمران خان کو مسترد کر دیا، ہاکی گراؤنڈ اور مینار پاکستان کی تصاویر جوڑ جوڑ کر پیش کی گئیں۔
ویب ڈیسک: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت کےکٹہرے اور جوابدہی سے بچنا چاہتے ہیں، عدالت نہیں جانا، جلسہ کرنے مینار پاکستان جانا ہے، خوف کے بت توڑنے والے نے بلٹ پروف کنٹینر میں خطاب کیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی مسئلہ سیاسی نہیں، سارے مسئلے نفسیاتی ہیں، شیطانی عادت کے اوپر ملک کا آئین و قانون نہیں چل سکتا، وہ کون لوگ ہیں جو اس شخص پریقین کرتے ہیں،کل لاہور کے لوگوں نے اسے مستردکردیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک کرنی تھی تو 10سال خیبرپختونخوامیں کیوں نہ کی، تماشے اب اختتام پذیر ہوں گے، ٹارگٹڈ سبسڈی کا ڈیٹا 10 سال میں خیبر پختونخوا میں نہ بنا، وفاق، پنجاب میں بھی نہ بنا، ایک کروڑ نوکری کے بجائے 4 سال میں 1 کروڑ لوگوں کو بیروزگار کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں الیکشن یا آئین کی حکمرانی چاہتے تھےتو اسمبلی کیوں توڑی؟ اب عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا، عمران خان کی تمام سازشیں، ایجنڈا ناکام ہوگیا، اب آپ اس ملک میں سلیکٹ ہوکر آسکتے ہیں نہ الیکٹ ہوکر۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم