آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20

بارش کی انٹری، آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میں بنگلہ دیش فاتح قرار

بنگلہ دیش کے دورے پر موجود آئرلینڈ کی ٹیم کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ ڈی ایل ایس فارمولے کے تحت بنگلہ دیش کو 22 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔ چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ میچ کے آغاز سے پہلے ہی بادل چھائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کی اننگز 19.2 اوورز تھا محدود کر دی گئی۔ رونی تالوکدار نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ لٹن داس 47 اور شمیم حسین 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کریگ ینگ نے 2 جبکہ ہینری ٹیکٹر، مارک ایڈائر اور گراہم ہیومے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بارش کے باعث ڈی ایل ایس فارمولے کے تحت آئرلینڈ کو 8 اوورز میں 104 رنز کا ٹارگٹ ملا تاہم آئرلینڈ کی ٹیم 8 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا سکی۔ تسکین احمد نے 16 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا حسن محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش ڈی ایل ایس فارمولے کے تحت 22 رنز سے فاتح قرار پایا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان