ویب ڈیسک: ہزار خوانی پشاور میں شہری مفت آٹا پر ٹوٹ پڑے اور سرکاری آٹا تقسیم کرنے والے ٹرک پر دھاوا بو لتے ہوئے آٹا لوٹ لیا۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے ڈرائیور کو بھی زد و کوب کرنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور ٹرک کو کھلے میدان میں چھوڑ کر اپنی جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور آٹا سے بھرا ٹرک شہریوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔ واقعہ گزشتہ روز ہزار خوانی میں اس وقت پیش آیا جب دوپہر کے وقت ہزار خوانی میں سرکاری آٹا سے بھرا ٹرک داخل ہوا۔
اس کیلئے پہلے سے ایک ہزار افراد کھڑے تھے رش کو دیکھتے ہوئے آٹا لے کر لانے والے ٹرک کے ڈرائیور نے گاڑی کھڑی کرنے کی بجائے بھگانے کی کوشش کی جس پر دھوپ میں کھڑے لوگ مشتعل ہوگئے اور ٹرک پر چڑھ کر اس کو زبردستی روک لیا جس کے بعد سینکڑوں شہریوں نے ٹرک پر دھاوا بول دیا او ٹرک میں لوٹ مار شروع کر دی۔ اس دوران ٹرک ڈرائیور نے ٹرک بھگا لے جانے کی دوبارہ کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام ہوگیا اور شہری ٹرک کے ساتھ لٹک گئے اور ٹرک سے تمام آٹا لے کر ساتھ لے گئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور معمر شہری آٹا کے انتظار میں کھڑے رہے اور مایوس گھروں کو لوٹ گئے۔
Load/Hide Comments