رمضان میں من مانی قیمتوں کی وصولی جاری’انتظامیہ خاموش

ویب ڈیسک:ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث شہر میں دکانداروں نے روزہ داروں کا استحصال جاری رکھا ، سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے خریداروں کی جیبوں پر اضافی رقم بٹوری جاتی رہی رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ شروع ہونے والی مہنگائی کا طوفان برقرار ہے پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بے قابو ہو گئی ہے
جبکہ سوشل میڈیا پر پھلوں کی بائیکاٹ مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ اتنی مشکل رمضان ، مہنگائی نے روزہ داروںکی چیخیں نکال دی گزشتہ رمضان کی نسبت ہر چیز کی قیمت دگنی ہو گئی ہے دستر خوان نام کے رہ گئے ہیں سبزیوں ، پھلوں ، گوشت کے ریٹ سن کر روزہ داروں کے ہوش اڑ گئے روزہ میں اپنے بچوں کے لئے خریداری عوام کے لئے ناممکن ہو گئی ہے۔ شہریوں کے مطابق مہنگائی کے باعث افطار پارٹیوں کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لمبی تان سو گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ بازاروں میں دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی بجائے امن کیلئے کوشاں ہے، انٹونی بلنکن