ورلڈ کپ 2023، جنوبی افریقہ

ورلڈ کپ 2023، جنوبی افریقہ کوالیفائی کرنے کے کیلئے پرامید

رواں سال کے آخر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ واحد ٹیم ہے جو براہ راست کوالیفائی کرنے کی اہلیت رکھتی ہے لیکن اس کے لئے اسے ابھی ایک اور امتحان سے گزرنا ہوگا۔ ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کے 88 اور جنوبی افریقہ کے 78 پوائنٹس ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے پاس میچز ختم ہو چکے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے پاس دو میچز باقی ہیں ان دو میچز میں کامیابی حاصل کر کے جنوبی افریقہ مزید 20 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ قواعد کے مطابق سپر لیگ سٹینڈنگ میں صرف ٹاپ آٹھ ٹیمیں ہی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست داخلہ حاصل کر سکتی ہیں اور سات ٹیموں کا فیصلہ ہو چکا ہے جن میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ آٹھویں ٹیم کے لئے ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوڑ جاری ہے۔ تاہم جنوبی افریقہ کے اگلے دو میچز نیدرلینڈز کے ساتھ ہیں جس کے بعد امکان ہے کہ وہ آسانی سے ان میچز کو جیت کر آٹھویں ٹیم کے طور پر ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا