شاداب خان ن وکٹوں کی سنچری

شاداب خان نے ٹی20 وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان پاکستان کے لئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ شاداب خان نے یہ کارنامہ 87 میچوں میں سرانجام دیا ہے۔ ان کی اوسط 21.35 ہے۔ افغانستان کے خلاف تیسرے میچ کے 12 اوورز کی دوسری گیند پر شاداب خان نے عثمان غنی کی وکٹ لی جو ان کے کیریئر کی 100ویں وکٹ تھی۔ اس سے پہلے شاہد آفریدی 98 میچز میں 24.35 کی اوسط سے 97 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر عمر گل نے 60 میچز میں 16.97 کی اوسط سے 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا