لیونل میسی کا لائف سائز مجسمہ تیار

لیونل میسی کا لائف سائز مجسمہ تیار

ارجنٹینا کی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ارجنٹائن کے سپر اسٹار اور ان کی ٹیم کو کونمیبول سے ایک شاندار خراج تحسین موصول ہوا ہے۔ جنوبی امریکی فٹ بال کی گورننگ باڈی نے پیر کو 35 سالہ ارجنٹائنی اسٹار کا مجسمہ پیش کیا، جسے کونمیبول میوزیم میں لیجنڈ کھلاڑیوں پیلے اور ڈیاگو میراڈونا کے ساتھ رکھا جائے گا۔ اپنے لائف سائز مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب کے موقع پر میسی نے کہا۔ ”یہ واقعی بہت کچھ ہے۔ میں نے اس کے بارے میں نہ کبھی خواب دیکھا تھا اور نہ ہی سوچا تھا۔” میسی کا کہنا تھا کہ ”ہم ایک بہت ہی خوبصورت، بہت ہی خاص لمحے کا تجربہ کر رہے ہیں۔ ہم پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد ارجنٹائن میں کھیلنے کے لیے واپسی پر خوش تھے اور ہمیں پیار کے بہت سے آثار مل رہے ہیں۔ دنیا بھر میں بہت سے لوگ ہمارے لیے، میرے لیے، عالمی چیمپئن بننے اور کپ کو دوبارہ جنوبی امریکہ میں لانے کے لیے خوش تھے، لوگوں کا پیار ایسی چیز ہے جس کی پیمائش کوئی نہیں کر سکتا۔”

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات